سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:27

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس، عدالت نے سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت میں دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کو جیل حکام نے آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے جیل انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی،عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے شرجیل میمن کو پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے باوجود پیش کیوں نہیں کیا گیا،شرجیل میمن کو ہر سماعت پر جیل انتظامیہ پیش کرنے سے قاصر ہے ،ملزم کی مسلسل عدم حاضری کے باعث کیس التوا کا شکار ہے،شرجیل میمن کو پیش نہ کرنے کی وجہ سے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی تاخیر کا شکار ہے ،کیس میں دیگر تین ملزمان ضمانت پر رہا ہیں ،ملزمان کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں