سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکمرانوں سے استعفے مانگنے والے آج کس منہ سے اقتدار سے چپک کر بیٹھے ہیں،علامہ رضی حسینی

اتوار 20 جنوری 2019 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) امیرکراچی تحریک لبیک پاکستان علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکمرانوں سے استعفے مانگنے والے آج کس منہ سے اقتدار سے چپک کر بیٹھے ہیں۔ ساہیوال سانحے میں ملزم معلوم ہونے کے باوجود نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ ساہیوال کے اصل قاتلوں کو ہر صورت سزا سے بچانا ہے۔

(جاری ہے)

امیرکراچی علامہ رضی حسینی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس سمیت تمام ریاستی اداروں کا سیاسی استعمال بند کیا جائے۔ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی پولیس سمیت دیگر ریاستی اداروں کا سیاسی استعمال کیا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی جیسے محبِ وطن عالمِ دین کے خلاف غداری کے مقدمے بنانا حکومت کی دہشت گردی ہے۔ تحریری معاہدے کی خلاف ورزی پر تو حکومت کے خلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔ یہ حکومت اپنے ہی بوجھ سے جلد ہی خود گِرجائے گی۔ کارکنان کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور معمول کی تنظیمی سرگرمیاں شروع کردیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں