سید مصطفیٰ کمال کا سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار

واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اتوار 20 جنوری 2019 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2019ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ لوگوں کو گرفتار کرنے کے بجائے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کردے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پاک سر زمین پارٹی کے لاہور ڈویڑن کے ذمّہ داران نے بھی واقع کی مذمّت میں لاہور میں کیئے جانے والے احتجاج میں شرکت کی۔ جس میں لاہور کے سینئر نائب صدر رانا بشیر سمیت پارٹی کارکنان نے مرحوم خلیل کے بھائی عمران سے ملاقات کرتے ہوئے اس المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں