آل کراچی حاجی ملک محمد عباس یادگار فٹ بال ٹورنامنٹ، ماری پور ٹکری اور عثمانیہ اسٹار نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) آل کراچی حاجی ملک محمد عباس یادگار فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماریپور ٹکری اور عثمانیہ اسٹار نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق ینگ بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل کراچی حاجی ملک محمد عباس یادگار فٹ بال ٹورنامنٹ میں اتوار کو گبول پارک میں ٹور نامنٹ کے 2 میچز کھیلے گئے۔

پہلا میچ ینگ جمال لا نڈھی اور ماری پور ٹکری کے درمیان کھیلا گیا جوکہ ماری پور ٹکری کی ٹیم نے ینگ جمال لانڈھی کو 2-0 سے زیر کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں عثمانیہ اسٹار نے پاک زمیندار کو 1-0 سے قابو کر لیا۔ ینگ جمال لانڈھی اور ماری پور ٹکری کے مابین میچ میں ماری پور ٹکری اور ینگ جمال لانڈھی کے گول پر بھرپور حملے کئے اور پہلے ہاف کے 5 ویں منٹ میں سمین نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو 1-0 کر دیا۔

(جاری ہے)

ماری پور ٹکری کی طرف سے میچ کا دوسرا گول عبدالرزاق نے 21 ویں منٹ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-0 سے دگنا کردیا جو کہ میچ کے اختتامی وسل تک قائم رہی۔ ماریپور ٹکری نے 2-0 سے یہ میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرا میچ عثمانیہ اسٹار اور پاک زمیندار کے مابین کھیلا گیا جو کہ کافی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن فاروڈز نے عجلت کے باعث گول کے آسان مواقع ضائع کردیئے ۔

میچ کے 26 ویں منٹ میںعثمانیہ اسٹار کے نادرنے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتر ی دلائی جو کہ میچ کے اختتامی وسل تک قائم رہی۔ عثمانیہ اسٹار نے یہ میچ جیت کر فری کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ریفری کے فرائض اختر کوچ ،فیصل احمد ،چا چاسعید نے انجام دیئے میچ کمشنرساجد علی تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں