اسٹاک ایکسچینج : کلائمکس انجینئرنگ کی رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی منظورری

پیر 21 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے گوجرانوالہ کی پنکھے ، ڈسٹری بیوشن ٹرانفارمرز، الیکٹرک موٹرز اور وولٹیج اسٹیبلائزر بنانے والی معروف صنعت کلائمکس انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کی ایکس چینج سے رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کی منظورری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی19فروری2019 سے ایکس چینج سے باہر ہوجائے گی۔ پی ایس ایکس کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کلائمکس انجینئرنگ کے حصص یافتگان کو کمپنی کے اسپانسر کی جانب سے 100روپے فی حصص واپس خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے ، شیئرہولڈرز اس موقع سے 7جنوری 2020 تک فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں