آئی جی سندھ کا دماغی مریض کو زنجیروں سے جکڑے جانے کے حوالے سے نوٹس

مذکورہ نوجوان کے بحالی مرکز سے فوری علاج معالجے کے جملہ اقدامات اٹھاتے ہوئے اسکی جلد سے جلد صحتیابی کو ممکن بنایا جائے ، ڈی آئی جی میرپورخاس کو ہدایت

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کی حدود دورو نارو گوٹھ میں دماغی مریض کو زنجیروں سے جکڑے جانے کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی ایک خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مذکورہ نوجوان کے بحالی مرکز سے فوری علاج معالجے کے جملہ اقدامات اٹھاتے ہوئے اسکی جلد سے جلد صحتیابی کو ممکن بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں