کے الیکٹرک نے بجلی چوروں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈائون شروع کردیا

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے ۔بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران سرجانی، کورنگی، ماڑی پور، لیاری اور گارڈن کے علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ 15000سے زائد کنڈوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

آئندہ دنوں میں ان کارروائیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔ حالیہ مہم کے دوران جائز طریقے سے بجلی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے شہر بھر میں صارفین کیلئے ہزاروں میٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’ بجلی چوروں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ بجلی چوری سے باز رہیں اورجلدازجلدقانونی میٹر کے ذریعہ اپنے کنکشنز باضابطہ کرا لیں۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے میں ناکامی کی صورت میں سخت تادیبی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں بجلی منقطع کرنے کے علاوہ کرمنل لائ(امنڈمنٹ) ایکٹ آف 2016 کے تحت قانونی کارروائی شامل ہے جس کے نتیجے میں0 6لاکھ روپے تک جرمانہ اور 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔ کے الیکٹرک بجلی چوری کے خاتمے کیلئے شہریوں کی معاونت کو سراہتی ہے۔بجلی چوری کے بارے میں رپورٹ 118 یا 021-99000 پر کال کر کے یا کے الیکٹرک کے فیس بک اور ٹوئٹر پیجز کے ذریعے یا [email protected]پر ای میل کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں