انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںمزید10پیسے کا اضافہ

منگل 22 جنوری 2019 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںمزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر138.86روپے اور قیمت فروخت138.90روپے سے بڑھ کر138.96روپے ہوگئی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں مزید10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت139.40روپے سے بڑھ کر139.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میںاستحکام اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں60پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے اورقیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید178.20روپے سے بڑھ کر178.30روپے اورقیمت فروخت179.70روپے سے بڑھ کر180.30روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میںمزید5پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.95روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.25روپے سے بڑھ کر37.30روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے سے بڑھ کر38.00روپے اورقیمت فروخت38.15روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.80روپے اور قیمت فروخت22.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں