برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

منگل 22 جنوری 2019 19:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کراچی میں ڈپٹی ہائی کمیشن آف برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مسٹر ایچ ای مارک راکسٹرا نے پولیٹیکل ایڈوائزر بتول زہرہ کے ہمراہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور دو طرفہ ملکی تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مہمانوں کو سندھی اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈز پیش کیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں