گورنرسندھ کی حب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

منگل 22 جنوری 2019 23:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز حب کے علاقہ بیلہ کراسنگ پر ہونے والے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر میں ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے غم و رنج کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری ایمبولینس کی عدم موجودگی کی بنا پر سارے انتظامات ایدھی ویلفیئر کی ایمبولینس سے کئے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت سے کہوں گا کہ وہ اس موقع پر آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسے حادثات کی روک تھام کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لواحقین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کریں گے کہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کے لئے ضروری احکامات بھی جاری کریں تاکہ متاثرین کی کسی حد تک مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں