جامعہ کراچی: کوئز بک حیات طیبہؓ کا پانچواں ایڈیشن شائع ہوگیا ہے

منگل 22 جنوری 2019 23:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کوئز بک حیات طیبہؓ کا پانچواں ایڈیشن شائع ہوگیا ہے،جس میں رسول کریمؓ کی پیدائش سے لے کر وصال تک کے بارے میں معلومات سوالا جوابا دی گئی ہیں جو کہ انتہائی مستند کتابوں کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔کتاب کے بارے میں پیش لفظ معروف اسکالر حکیم محمد سعید مرحوم نے تحریر فرمایا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوروائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اس کتاب کی اشاعت کے موقع پر اپنے پیغام دیئے ہیں جبکہ سابق رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،رئیسہ کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر تسنیم آدم علی،ڈائریکٹر ایچ ای جے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی نے کتاب کے بارے میں تاثرات دیئے ہیں۔

کتاب کے مولف جامعہ کراچی کے شعبہ زولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہر خان ہے۔ کتاب کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ مرتب کرکے قاری کے لئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔کوئز بک حیات طیبہؓ،شعبہ زولوجی جامعہ کراچی کے ڈاکٹر محمد ظہیر خان سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں