متاثرین تھر کے لئے صحت ،خوراک، پانی ،تعلیم کی سہولتیں بڑھائیں، چیف سیکریٹری

منگل 22 جنوری 2019 23:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے تھر میں ترقیاتی اقدامات اور سہولتوں کے فروغ کے پیش نظر ایک بااختیار کمیٹی سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کی سربراہی میں قائم کی ہے جس کے ارکان میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ اور کمشنر میرپورخاص بھی شامل ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سید ممتاز علی شاہ نے تھر میں خشک سالی کے تناظر میں اقدامات اور سہولتوں کو مہمیز کرنے اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ فشریز سے تھر میں مویشیوں کو چارے کی فراہمی کے بابت ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ سے طبی سہولتوں کی فراہمی اور ڈائریکٹر جنرل پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی سے تھر میں راشن بیگز کی فراہمی کی بابت رپورٹ بھی طلب کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تھر میں دو لاکھ 76 ہزار 152 خاندانوں کو راشن بیگز فراہم کئے گئے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ 64ہزار 455 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جبکہ اس اثناء میں 34 ہزار 919 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ سیکریٹری پلاننگ اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاو نڈیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں