وزیراعلیٰ سندھ کو عدالت نے خوشخبری سنا دی

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 11:28

وزیراعلیٰ سندھ کو عدالت نے خوشخبری سنا دی
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2019ء) : سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست خارج کر دی ہے۔مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست ریٹرننگ آفیسر نے خارج کی۔درخوست گزار نے اقامے کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح ر ہے سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن،مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے مراد علی شاہ کے خلاف جلال محمود شاہ کی درخواست کی سماعت کی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار جلال محمود شاہ کی جانب سے عدالت عالیہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینڈین شہریت چھپائی۔مراد علی شاہ نے یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا۔سابق وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے۔مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دوہری شہریت اور اقامہ کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

تاہم آج سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔واضح رہے شہری کی طرف سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مراد علی شاہ کینیڈا کے شہری اور یو اے ای کے ہوٹل میں سپروائزر ہیں۔درخواست گزار نے اقامے کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں