جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال

پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں کے غضب شدہ حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں

بدھ 23 جنوری 2019 23:18

جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں کے غضب شدہ حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیںِ، ہماری سیاست کا مقصد اقتدار کا لالچ نہیں، بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی میں پی ایس 94 کے مرکزی آفس میں الیکشن کے حوالے سے منعقد اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی نمائندگان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا آج کچرا کنڈی بن گیا ہے ایسا کوئی علاقہ نہیں ہے جہاں کچرے کا ڈھیر نہ ہو اور کراچی کی آبادی ستر لاکھ کم کر دی گئی اس کے باوجود بھی کراچی کے حقوق کے لیے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے کیونکہ جن کو کراچی کے لوگوں نے چنا ہے وہ اقتدار کے مزے میں گم ہیںِ انکو عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کا نمائندہ اور پی ایس پی کراچی کی آواز بنے گے اور کراچی کے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافیوں کے خلاف آواز حق بلند کرتی رہے گی کیونکہ کراچی کے اصل وارث ابھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کو ہونے والا ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں