بلاول زرداری نے ایک مرتبہ پھر لیاری کو جیالوں کا گڑھ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی

بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور نوجوانوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں،صوبائی حکومت کو ہدایت

ہفتہ 2 فروری 2019 19:12

بلاول زرداری نے ایک مرتبہ پھر لیاری کو جیالوں کا گڑھ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) چیئرمین پی پی بلاول زرداری نے ایک مرتبہ پھر لیاری کو جیالوں کا گڑھ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا ہے کہ لیاری کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ لیاری کے نوجوانوں کو ملازمتیں بھی فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو لیاری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے جس کاوہ خود اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیر اور لیاری سے تین بار ایم پی اے منتخب ہونے والے مرحوم عبدالخالق جمعہ کے بھائی رشید ہارون سے بلاول ہاس میں بلاول کی ملاقات میں اہم ٹاسک سونپا گیا۔ ملاقات کے بعد واٹر بورڈ میں ایگزیکٹو انجینئر رشید ہارون کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں