حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد صدر ڈاکٹرعارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات

سندھ میں ملک دشمن عناصر لسانیت کو فروغ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف تھا، حلیم عادل شیخ

جمعہ 15 فروری 2019 23:14

حلیم عادل شیخ کی اسلام آباد صدر ڈاکٹرعارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے باجوڑ کے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان، لاڑکانہ سے پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ ابڑو کے ہمراہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں بڑھتی ہوئی امن امان کی خراب صورت حال سے آگاھ کیا۔

اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کا تحریک انصاف کے کارکنوں کو کراچی میں چن چن کے مارا جارہا کارکنوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ کچھ روز قبل رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی کے عزیز کو قتل کیا گیا قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکی. اس کے بعد تیموریہ میں ہمارے کارکن بلال کو پولیس کے ہاتھوں مارا گیا. رمضان گھانچی واقعے کے بعد آج یہ واقعہ ہوا ہی. سندھ حکومت کیا چاہتی ہے کھل کر سامنے آجائی. سندھ میں لسانیت کو فروغ دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف بیان دیا، پی ٹی آئی قومی پارٹی ہے تمام قوموں کو ساتھ لیکر چلیں گے سندھ میں لسانیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ملک دشمن عناصر سندھ میں لسانیت کو فروغ دیکر عوام کو لڑوانہ چاہتے ہیں لیکن ایسا ہونے نہیں دیں گے، لاڑکانہ میں تین بے گناھ مزدوروں کو قتل کر دیا گیا جس کی باجوڑ میں جنازہ نماز میں شرکت کر کے آیا ہوں، وہاں کہ لوگ پر امن ہے ان کامطالبہ ہے کہ قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دلوائی جائے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت میں اندہے گونگے بہرے بیٹھے ہوئے ہیں. واقعہ افسوسناک ہے سندھ حکومت کو فرار ہونے نہیں دیں گی. فوری انصاف نہ ملا تو اگلا لائحہ عمل سندھ حکومت خد جانتی ہی.سندھ حکومت امن امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہی. کراچی میں عدم تحفظ کی فضا چلائی جارہی ہے۔ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشتگردی پھیلائی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں