وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کراچی میں پریس کانفرنس کی کوریج کا صحافیوں نے مکمل بائیکاٹ کردیا

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کراچی میں پریس کانفرنس کی کوریج کا صحافیوں نے مکمل بائیکاٹ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کراچی میں پریس کانفرنس کی کوریج کا صحافیوں نے مکمل بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کی تمام سرکاری تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔جس کے بعد جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے کیمپ آفس آدم روڈ پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا اور جب شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کرنے کے لئے آئے تو صحافیوں کی جانب سے ان کے سامنے احتجاج کیا گیا اور پھر صحافیوں نے پریس کانفرنس کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں