سندھ حکومت کا مستحقین میں بایومیٹرک تصدیق کے بعد زکوة تقسیم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 16 فروری 2019 17:18

سندھ حکومت کا مستحقین میں بایومیٹرک تصدیق کے بعد زکوة تقسیم کرنے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے صوبائی وزیر اوقاف ، زکوة و عشر فراز ڈیرو کی تجویز پر خصوصی احکامات جاری کئے ہیں جن کے مطابق اب مستحقین زکوة کو زکوة کی وصولی سے قبل بایومیٹرک تصدیق کرانا ضروری ہوگا تاکہ زکوٰ ت کی تقسیم میں کرپشن کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کی زیر صدارت زکوٰ ت فنڈ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے کے تقریبا ایک لاکھ مستحقین میں بایو میٹرک تصدیق کے بعد زکوٰ ت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں زکوة کی تقسیم میں کرپشن اور ایجنٹ کے کردار کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گیا۔تاکہ صرف مستحقین کو ہی فائدہ پہنچایا جا سکے ۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ سندھ بینک اور نادرا مل کر ایسا بایو میٹرک سسٹم متعارف کرائیں جس کے ذریعے مستحقین زکوٰت کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰت مستحقین کو سال میں ایک مرتبہ بایو میٹرک تصدیق کروانا لازمی ہوگا۔اجلاس میں سیکریٹری خزانہ ، سیکریٹری زکوٰت اور سندھ بینک کے افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں