رادیہ عامر جیسی ہونہار طالبہ پاکستان کا فخر ہے، عمران اسماعیل

گورنر سندھ کی رادیہ عامر کو ناسا کی جانب سے انٹرن شپ ملنے پر اُن کے والد کو مبارک باد

ہفتہ 16 فروری 2019 18:04

رادیہ عامر جیسی ہونہار طالبہ پاکستان کا فخر ہے، عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ٹیلنٹڈ بچے و بچیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کراچی کی ہونہار بیٹی رادیہ عامر کو امریکی خلائی ادارے ناسا کی طرف سے انٹرن شپ کے لیے بلانے پر رادیہ عامر کے والد کو فون پر مبارکباد دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اتنی کم کمری میں رادیہ عامر نے یہ اعزاز حاصل کیا جس سے دنیا میں پاکستان کا نام مزید روشن ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں