نجی سکول کی جانب سے انتہائی متنازعہ اقدام ،رجسٹریشن معطل کر دی گئی

''پھر بھی دل ہے ہندوستانی '' کراچی کے نجی سکول میں بچوں کو بھارتی پرچم کے دوپٹے پہنا کر بھارت گانے پر رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 16 فروری 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2019ء) : کراچی کے نجی سکول میں بچوں کو بھارتی پرچم کے دوپٹے پہنا کر بھارت گانے پر رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ تعلیم نے ماما بے بی کئیر اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق 10 فروری کو کراچی کے ماما بے بی کیئر اسکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔

تاہم یہ تقریب اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جب اسکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بچے اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں جبکہ بیک گراونڈ میں بھارتی گانے کی آواز چل رہی ہے۔بچے اس ''پھر بھی دل ہے ہندوستانی'' گانے پر پرفارم کر رہے ہیں جبکہ پیچے آنے والی اسکرین پر بھارتی پرچم نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران رقص کرنے والے بچوں نے بھارتی پرچم کے رنگ کے دوپٹے بھی پہن رکھے ہیں۔یہ ویڈیو سامنے آتے ہی بچوں کے والدین اور سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کہ رجسٹرار رافیعہ جاوید نے اسکول مالک و پرنسپل کے نام مکتوب لکھ کر ان سے اس پروگرام کے بارے میں استفسار کیا کہ آپ نے اسکول میں ایک غیر ملکی گانے پر طلبا سے ڈانس کرایا، اس پر آپ اپنی وضاحت دیں اور خود ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوں بصورت دیگر 3 روز میں آپ کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی جس کے بعد 3 روز گذر جانے کے بعد اسکول انتظامیہ کا کوئی بھی شخص ڈائریکٹر کے سامنے پیش نہیں ہواجس کے بعدماما بے بی کیئر اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔

تاہم سکول کا موقف ہے کہ وہ دیگر ممالک کے بارے میں معلومات دینا چاہتے ہیں تاہم اس بات کو غلط رنگ دیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں