اداکار شان کا جاوید اختر کو متنازع ٹویٹ پر کرارا جواب

دراصل یہی وقت ہے آنے کا،دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں‘شان

اتوار 17 فروری 2019 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں جہاں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہورہے ہیں وہاں بالی وڈ کے فنکار حضرات بھی بیانات و الزام تراشیوں سے گریز نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بھارتی شاعر جاوید اختر نے پاکستان کا اپنا دورہ بھی معطل کردیا اور اپنے اس اقدام کو ٹویٹر پر کچھ اس انداز میں بیان کیا جاوید اختر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دوروزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا لیکن اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کیفی اعظمی کی لکھی گئی نظم’’اور پھر کرشن نے ارجن سے کہا‘‘ کا حوالہ بھی تنقیدی انداز میں دیا تھا۔جاوید اختر کے اس ٹویٹر پیغام میں اداکارہ شان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا،دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے۔یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے۔شان شاہد نے مزید لکھا کہ 1947 سے 2019 تک اس سانحہ میں ہونے والے تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں