کراچی چیمبر کے صدر کا تجاوزات کے خلاف مہم کے متاثرین کی منتقلی کے سلسلے میں کی گئی قرعہ اندازی پر تشویش کا اظہار

اتوار 17 فروری 2019 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے تجاوزات کے خلاف مہم کے متاثرین کی منتقلی کے سلسلے میں کی گئی قرعہ اندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی کی جانب کی گئی قرعہ اندازی کو مسترد کردیا جس میں دکانداروں کی اکثریت کو غیرمتعلقہ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے جو ان کے کاروبار کے برعکس ہیںجبکہ انہیں مہیا کی گئی جگہ ان کی پرانی گرائی گئی دکانوں کے مقابلے میں چھوٹی ہے جہاں پردکان قائم کرنے کے لئے دکانداروں کو اپنی جیب سے پیسہ لگانا پڑے گا۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کراچی چیمبرکو متاثرین مسلسل رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کررہے ہیں تاہم کے سی سی آئی کے ساتھ نہ تو تجاوزات کے خلاف مہم شروع کرنے سے پہلے مشاورت کی گئی اور نہ ہی متاثرین کی منتقلی کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے سے قبل کوئی مشورہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تمام متاثرین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ 2009 میں بولٹن مارکیٹ سانحے کے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے کراچی چیمبر کے مثالی کردار سے ہر کوئی واقف ہے جس میں تمام متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کراچی چیمبر نے اہم کرادار ادا کیا اور تمام متاثرین کو ان کی خواہش کے مطابق مکمل معاوضہ دیا گیاجنہوں نے کے سی سی آئی کی کوششوں کو بے حد سراہا لیکن یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی نے کراچی چیمبر کے زبردست تجربے سے فائدہ اٹھانے پر غور نہیں کیا اور وہ ایک ناقابل یقین منتقلی کے منصبوبے کے ساتھ آئے جس نے غیر معمولی صورتحال پیداکردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں