ویں پاکستان HVACR اینڈ بلڈنگ سروسز ایکسپو اور کانفرنس مختلف بصیرت آمیز سیشنز، ٹیکنالوجی و تذویراتی مباحثوں کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر

یہ ایک انتہائی اعلیٰ معلوماتی ایونٹ تھا جسے صنعتی ماہرین، انجینئرنگ اسٹوڈنٹس، مقامی صارفین، میڈیا اور عام لوگوں کی بھرپور پذیرائی ملی

اتوار 17 فروری 2019 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) 26 ویں پاکستان HVACR اینڈ بلڈنگ سروسز ایکسپو اور کانفرنس مختلف بصیرت آمیز سیشنز، ٹیکنالوجی و تذویراتی مباحثوں کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس دوران HVAC مصنوعات اور اس حوالے سے پاکستان میں ہنر کی صلاحیت کو زیر بحث لایا گیا۔ یہ ایک انتہائی اعلیٰ معلوماتی ایونٹ تھا جسے صنعتی ماہرین، انجینئرنگ اسٹوڈنٹس، مقامی صارفین، میڈیا اور عام لوگوں کی بھرپور پذیرائی ملی۔

نمائش کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں 13 سے 15 فروری 2019ء تک ہوا جو پاکستان ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن PHVACR سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی گئی۔ نمائش میں 300 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان نے حصہ لیا جبکہ تین دنوں میں 12 ہزار سے زائد افراد نے نمائش کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ، ریفریجریشن، ایئر کنڈیشننگ انجینئرز (ASHRAE)، پاکستان ہیٹنگ، وینٹی لیشن، ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن (PHVACR) سوسائٹی، ترکی، چین، امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، بحرین، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، سپین، جاپان، ملائیشیا، لبنان اور دیگر ممالک سے انٹرنیشنل بزنس ایمبیسیڈرز سمیت سرکاری حکام اور انجینئرنگ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس موقع پر HVACR سوسائٹی کے چیئرپرسن نور افضل نے کہا کہ ہمیں اس سالانہ عظیم نمائش کے کامیاب انعقاد پر فخر ہے۔ اس حوالے سے ہم اپنے تمام شراکت داروں، سوسائٹی عہدیداروں، نمائش کنندگان اور بالخصوص رضاکار طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور ہم آئندہ نمائشوں کو وسیع تر پیمانے پر منعقد کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

ASHRAE کے پریزیڈنشل ممبر ٹم وینٹز نے کہا کہ پاکستان کی HVAC صنعت کی صلاحیت اور جذبہ کا مشاہدہ کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ HVACR ایکسپو بین الاقوامی HVACR شراکت داروں کو ایک دوسرے سے رابطے، علم کے تبادلے اور پاکستان کی مقامی صنعت کے ساتھ کاروبار شروع کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ASHRAEنے پاکستانی کے مقامی شراکت داروں اور طلباء کو تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنید اسماعیل ماکڈا نے اس موقع پر کہا کہ PHVACR ایکسپو جیسے ایونٹس ملک کی مجموعی اقتصادی معیشت میں گراں قدر اضافہ کرتے ہیں۔ ہم PHVACR ایکسپو کے تصور کو سراہتے ہیں اور پرامید ہیں کہ اس طرح کے مزید ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ہم سوسائٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ نمائش پاکستان کے تمام صوبوں میں منعقد کی جائے۔مختلف انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء نے اپنے تصورات اور پراجیکٹس ججز کی جیوری میں پیش کئے۔ اس موقع پر ججز نے جیوری کے نتائج کی بنیاد پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ HVACR ایکسپو کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں