شہر قائد کی106 یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم شروع ہوگئی

پیر 18 فروری 2019 16:55

شہر قائد کی106 یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم شروع ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) شہر قائد کی106 یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے نوروزہ مہم پیر سے کراچی میں شروع ہوگئی، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق 14 لاکھ 80 ہزار بچوں کو پہلی بار پولیو ویکسین کے انجیکشن بھی لگائے جائیں گے۔دیاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے سبب محکمہ صحت نے دوہزار ویکسین سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پولیو مہم سیوریج کے پانی میں وائرس پائے جانے کے بعد چلائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں