کراچی ،عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہو گئی

جمعرات 21 فروری 2019 16:47

کراچی ،عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر عاصم پیشی کے سلسلے میں احتساب عدالت آئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔ڈاکٹر عاصم کو فوری طور پر اسٹریچر پر لٹا کر احتساب عدالت سے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سا بق مشیر پیٹر و لیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں وہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں