پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی

دسمبر کے مقابلے میں جنوری کے دوران خسارے میں 20کروڑ36لاکھ کی کمی دیکھنے میں آئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 22 فروری 2019 12:04

پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2019ء) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جنوری کے مہینے میں 80 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے قریب رہا جو دسمبر کے مہینے میں 1 ارب 54 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا. مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خسارہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 16 فیصد کم 1.7 ارب رہا تاہم اس کا حجم بڑھ کر 8 ارب 42 کروڑ ڈالر ہوگیا.

اس سطح پر کہا جارہا ہے کہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 1.2 ارب ڈالر فی مہینہ کم ہورہے ہیں.

(جاری ہے)

گزشتہ 7 ماہ میں روپے کی قدر میں 14 فیصد کمی کے باوجود برآمدات میں اضافے کی رفتار میں کمی کے حوالے سے گارمنٹس بر آمد کرنے والے زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے تجارت پر اثرات سامنے آنے میں 3 سے 6 ماہ درکار ہوں گے. انہوں نے کہا کہ آخری مرتبہ روپے کی قدر میں کمی 3 ماہ قبل سامنے آئی تھی اور دی گئی قیمتوں پر بڑے آرڈر آنے میں 6 ماہ درکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کے اثرات 3 ماہ میں نظر آئیں گے.

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ اور اس سے اگلے ماہ تک آپ بڑی تبدیلیاں دیکھیں گے، میرا ماننا ہے کہ آئندہ 2 ماہ میں 10 فیصد تک اضافہ ہوگا. اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں اشیا کا تجارتی توازن (خسارہ) 17.613 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ سال کے اس ہی دورانیے میں 17.588 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ بہتری آئی ہے.

دوسری جانب سروسز کی تجارت میں زیادہ بہتری سامنے آئی جو گزشتہ سال کے 3.20 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2.09 ارب کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا. جنوری کے مہینے میں ریمیٹنس (ترسیلات زر) میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 7 ماہ کے عرصے میں 5 فیصد اضافے کے بعد 1.743 ارب ڈالر رہی. سینٹرل بینک کے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال بر آمدات اور در آمدات دونوں میں اضافہ سامنے آیا، بر آمدات میں 1.6 فیصد، گزشتہ سال کے 13.931 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.15 ارب ڈالر جبکہ دوسری جانب در آمدات میں گزشتہ سال کے 31.519 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.763 ارب ڈاب ڈالر ریکارڈ کیا گیا.

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 ماہ میں اشیا اور سروسز کی تجارت میں کل خسارہ میں 1.092 ارب ڈالر کی کمی کے بعد 19.704 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اتنے ہی عرصے میں یہ 20.796 ارب ڈالر رہا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں