پیپلزپارٹی رہنمائوں نے حفاظتی ضمانتیں کرالیں

جمعہ 22 فروری 2019 16:01

پیپلزپارٹی رہنمائوں نے حفاظتی ضمانتیں کرالیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے حفاظتی ضمانتیں کرالیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی اور جام خان شورو حفاظتی ضمانت لینے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جام خان شورو نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیب ان کے خلاف مختلف انکوائریز کر رہا ہے، اگرچہ سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہوں لیکن مزید الزامات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

جام خان شورو نے عدالت سے درخواست کی کہ نیب کو مزید کسی انکوائری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی اجازت سے مشروط کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جاکھرانی نے بھی ضمانت قبل از وقت گرفتاری درخواست دائر کر دی۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں