بلاول بھٹو زرداری کاگل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 22 فروری 2019 16:24

بلاول بھٹو زرداری کاگل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر کارکن کامریڈ گل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کامریڈ گل محمد جکھرانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی پی پی سندھ کونسل کے سابق رکن کامریڈ گل محمد جکھرانی کی والدہ گذشتہ روز کندھ کوٹ میں انتقال کرگئیں تھیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں