اینٹی کرپشن کا کراچی انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا

چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی انعام احمد کی اجازت سے انٹر میڈیٹ کے نتائج تبدیل ہوئے ہیں،ذرائع

جمعہ 22 فروری 2019 16:24

اینٹی کرپشن کا کراچی انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مار کر امتحانی ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رشوت کے عوض انٹر کے نتائج تبدیل کرنے کے ثبوت ملنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے یہ چھاپہ مارا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی انعام احمد کی اجازت سے انٹر میڈیٹ کے نتائج تبدیل ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چیئرمین انٹر بورڈ سے تفتیش کر رہی ہے، جبکہ نتائج تبدیل کرنے والے اساتذہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں