وزیراعلی سندھ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش

جمعہ 22 فروری 2019 22:05

وزیراعلی سندھ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ، وزیراعلی سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ بچوں کے والدین سے خودجاکر ملیں، اگروہ واپس کوئٹہ جاناچاہتے ہیں توان کے لیے بندوبست کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو5 بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق متعلقہ خاندان کوئٹہ سے آیاتھا، خاندان کوئٹہ سے پہنچنے کے بعدقصرنازمیں ٹھہرا، سفرکے دوران متاثرہ خاندان نے خضدار اور حب میں کھاناکھایا، جب وہ کراچی پہنچے تو پارسل بریانی لی جو اپنے کمرے میں کھائی۔

رپورٹ میں کہا گیا بریانی کھانے کے بعد خاتون نے الٹیاں کیں، شوہر نے خاتون کو نجی اسپتال منتقل کی، صبح واپس قصرناز پہنچے تو 5 بچے، رشتہ دار کمرے میں بے ہوش پڑے تھے، وہ فورا ان کواسپتال لے گئے لیکن وہ اسپتال میں مردہ تصدیق کئے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ فوڈاتھارٹی نے وزیراعلی سندھ کو آگاہ کیاکہ نوبہارریسٹورنٹ سے کھانے کے نمونے حاصل کیے جبکہ قصرناز روم سے بھی کھانے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تمام نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے جارہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ بچوں کے والدین سے خودجاکر ملیں، اگروہ واپس کوئٹہ جاناچاہتے ہیں توان کے لیے بندوبست کیاجائے۔مراد علی شاہ نے کہا مجھے اس واقعہ سے دلی صدمہ ہوا، والدین کی تکلیف محسوس کررہاہوں، ان کے ساتھ باقاعدہ انصاف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں