چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا سرجانی ٹاؤن آفس کا دورہ،

نگراں ٹاؤن کمیٹی، کارکنان اور عوام سے ملاقات ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں بھی زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے لوگوں کی ہے، مصطفی کمال

جمعہ 22 فروری 2019 22:08

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا سرجانی ٹاؤن آفس کا دورہ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سرجانی ٹاؤن آفس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نگراں ٹاؤن کمیٹی، کارکنان اور عوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں بھی زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے لوگوں کی ہے لیکن افسوس کے ساتھ اس شہر کے لوگوں کو ان کی بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں بار بار نیشنل فنانس کمیشن کی طرز پر پروونشل فنانس کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ ڈسٹرکٹ کی سطح تک اختیارات اور وسائل منتقل ہوں اور عوامی مسائل نچلی سطح پر حل ہو سکیں اور لوگوں کو اٹھارویں ترمیم کے ثمرات مل سکیں۔ جب تک یہ نہیں ہوگا ملک بھر میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، ٹوٹی سڑکوں، خراب سیوریج سسٹم کے مسائل حل نہیں ہونگے جو بظاہر چھوٹے چھوٹے عوامی مسائل ہیں لیکن انکا حل مضبوط معیشت کے لئے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں اہل علاقہ اور مختلف برادریوں کے معززین نے سید مصطفیٰ کمال کا مختلف مقامات پر استقبال کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں