کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے نے میڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 فروری 2019 13:32

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے نے میڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 فروری 2018ء) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے نے میڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میڈیکل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایش ایچ اور سرسید ٹاؤن الیاس شاہ نے بتایا ہے کہ جس مقام پر پولیس مقابلہ ہوا ہے وہ ان کے علاقے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ مقابلہ شارع نور جہان پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا تھا۔جس میں ایک ڈاکو 25 سالہ ریاض والد عبدالمالک ہلاک ہو گیا۔زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امدا دی جا رہی ہے۔مقابلے کے دوران راہگیر لڑکی 20 سالہ نمرہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔بعد ازاں اسے جنااح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔واضح رہے مقتولہ نمرہ نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی ٹوو کی رہائشی اوت ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طالبہ تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں