حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،

دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے حکومت نے دوہفتوں کے دوران قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے ،کمرشل بینکوں سے 21کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا، مرکزی بینک

ہفتہ 23 فروری 2019 14:23

حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) حکومت کے لیے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128ارب 67کروڑ 13لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49کھرب 73ارب 44کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشا قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں