ڈاکٹر فاروق ستارکراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 23 فروری 2019 19:35

ڈاکٹر فاروق ستارکراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارکراچی میں تیزی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مہنگائی اور بے روزگاری ہو گی تو جرائم میں اسی طرح اضافے کا خدشہ ہے۔بہت افسوس ہے کہ کراچی میں پہلے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گھر میں فارنگ کی اور پھر بہادرآباد میں مزاحمت پر 5 سالہ معصوم بچہ اور اسکا باپ زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ایسا خطرناک اضافہ ہوا کہ نوبت خاتون تک آگئی ہے ۔سخی حسن پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مقابلے کے دوران گولی سے یونیورسٹی کی طالبہ نمرا بیگ کی زندگی چلی گئی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گھروں میں رہ کر بھی کراچی والے چین کی نیند نہیں سو پارہے جبکہ باہر بھی انکا مال اور زندگیاں محفوظ نہیں۔حکومت اور وزیر اعلی سندھ کو کراچی میں بڑھتے ہوئے قتل اور جرائم کے خلاف فوری اقدامات کرنے ہونگے۔انہوںنے طالبہ نمرا بیگ کے گھر والوں سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں