ڈاکٹر فاروق ستار کی مشہور کاروباری شخصیت نعیم الدین (کریم آئل والی)کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

ہفتہ 23 فروری 2019 19:35

ڈاکٹر فاروق ستار کی مشہور کاروباری شخصیت نعیم الدین (کریم آئل والی)کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب مشہور کاروباری شخصیت نعیم الدین (کریم آئل والی)کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار کراچی میں روز بروز بڑھتی ٹارگٹ کلنگ ، فائرنگ و ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیں ۔فرقہ وارانہ کلنگ ،سیاسی کارکنان اور کاروباری حضرات کو منصوبہ بندی کی تحت قتل کرکے کراچی کے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں