کراچی میں راء کی دہشتگردی سے لوگ مر رہے ہیں مزید ظلم یہ کہ حکومت نے مردم شُماری میں 70 لاکھ افراد کو کم گن کر ان کا معاشی قتل کر دیا ہے،مصطفی کمال

ہفتہ 23 فروری 2019 22:08

کراچی میں راء کی دہشتگردی سے لوگ مر رہے ہیں مزید ظلم یہ کہ حکومت نے مردم شُماری میں 70 لاکھ افراد کو کم گن کر ان کا معاشی قتل کر دیا ہے،مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے ہر گھر تک پی ایس پی کا پیغام لے کر جائیں۔ صرف ہم ہی کراچی کے مسائل حل کر سکتے ہیں، کراچی کی تباہ حالی کا جتنا دکھ ہمیں ہے اور کسی کو نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات پر انتہائی تشویش ہے، بھارت پاکستان پر براہ راست حملہ کرنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اس کی معاشی شہ رگ کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہماری صفوں میں موجود چند پیسوں کے عوض بک جانے والے ملک دشمن عناصر کے زریعے دہشتگردی کرا رہا ہے۔

ایک طرف لوگ دہشتگردی سے مر رہے ہیں جس پر مزید ظلم یہ کہ حکومت نے خود مردم شُماری میں 70 لاکھ افراد کو کم گن کر ان کا معاشی قتل کر دیا ہے اور بار بار کراچی والوں کی جانب سے اس اہم مسئلے پر موقف مانگے جانے کے باوجود حکومت اور اس کے اتحادی مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔ کراچی کی صحیح مردم شُماری کے بغیر مسائل حل نہیں ہونگے نہ پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں