چائینز کمپنی نے صفائی ستھرائی پر مامور 716افغان باشندوں کو ملازم رکھ کر شہریوں کی جانوں ،مال اور املاک کو خطرے میں ڈال دیا

ہفتہ 23 فروری 2019 22:48

چائینز کمپنی نے صفائی ستھرائی پر مامور 716افغان باشندوں کو ملازم رکھ کر شہریوں کی جانوں ،مال اور املاک کو خطرے میں ڈال دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) کراچی شہر کے دل ضلع جنوبی کے وی وی آئی پی اور سرکاری دفاتر کے علاقوں میں صفائی ستھرائی پر مامور 716افغان باشندوں کو چائینز کمپنی نے ملازم رکھ کر شہریوں کی قیمتی جانوں ،مال اور املاک کو خطرے میں ڈال دیاہے جبکہ بار بار توجہ دلوانے کے باوجود تاحال سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ انتظامیہ اور حکومتی سیکورٹی اداروں نے غیر ملکی افغانیوں کی بھرتی پر خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔

ضلع جنوبی حساس علاقوں گورنرہائوس ،وزیراعلیٰ ہائوس ،چیف سیکریٹری ہائوس ،پریزیڈنٹ ہائوس قعرناز ،سندھ اسمبلی بلڈنگ ،سندھ سیکریٹریٹ ،ملکی غیر ملکی بینکوں کے صدر دفاتر ،سٹی اسٹیشن ،کینٹ اسٹیشن ،سول اسپتال ،جناح اسپتال ،SIUT،برنس سینٹر،ٹراما سینٹر ،کے ایم سی ہیڈ آفس ،ضلعی عدالتیں ،ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ بلڈنگ ،رینجرز ہیڈ کواٹر،تاریخی عمارات سمیت اہم جگہیں واقع ہیں جہاں صفائی ستھرائی کا کام ،سوئپنگ ،کچرہ اٹھانے وغیرہ کے امور چائینز کمپنی کے سپرد ہیں ۔

(جاری ہے)

اب جبکہ ملک حالت جنگ میں ہے تو چائینز کمپنی کو مقامی افراد کو صفائی ستھرائی کے امور پر تعینات کرنے اور ملکی قوانین پر معاہدے کے تحت عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا جائے ۔میونسپل ورکرز ٹر یڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں حفاظتی نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے چائینز کمپنی کو سوئپنگ اور کچرہ اٹھانے پر مقامی افراد کو تعینات کرتے ہوئے افغان شہریوں کو فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں