آغا سراج درانی کیس، کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 23 فروری 2019 22:48

آغا سراج درانی کیس، کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) آغا سراج درانی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، کاروباری شخصیت گلزار احمد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، گلزار احمد کا نام آغا سراج سے تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ نیب نے گلزار احمد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، گلزار احمد مٹھائی کے معروف برانڈ کے مالک ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کاروباری شخصیت کے اکائونٹ سے آغا سراج کی بیٹی کے اکائونٹ میں رقم منتقل ہوئی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں