دعوت اسلامی کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

شجر کاری مہم، دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم ،دارالمدینہ یونیورسٹی اورمختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا

ہفتہ 23 فروری 2019 22:48

دعوت اسلامی کے وفد کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مجلس رابطہ کے ذمہ داران کے ہمراہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ،ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی جبکہ رکن شوریٰ محمد یعفور رضا عطاری نے گورنر پنجاب کو ملک و بیرون ملک دعوت اسلامی کی جانب سے دین اسلام کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہی فراہم کی۔

محمد یعفور رضا عطاری نے گورنر پنجاب کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے اعلان کردہ سبز سبز پاکستان کے حوالے سے دعوت اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں جاری شجر کاری مہم سے بھی آگاہ کیااور امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ رسالہ درخت لگایئے ثواب کمائیے بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

رکن شوریٰ محمد یعفور رضا عطاری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دعوت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کا تعارف اور دارالمدینہ یونیورسٹی اور مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔

گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل سطح پر بالخصوص یو کے اور یورپ میں دعوت اسلامی کے تحت دین اسلام کی ترویج و اشاعت کو بے حد سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ محمد یعفور ضا عطاری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبہ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل بھی تحفے میں پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں