میئر کراچی وسیم اختر نے کا ماہر تعلیم پروفیسر حشمت اللہ لودھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر

پیر 18 مارچ 2019 19:49

میئر کراچی وسیم اختر نے کا ماہر تعلیم پروفیسر حشمت اللہ لودھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر حشمت اللہ لودھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، میئر کراچی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی سے ان کے والد پروفیسر حشمت اللہ لودھی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر حشمت اللہ لودھی ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی و ادبی حلقوں میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے انہوں نے ایک شفیق استاد کی حیثیت سے پاکستان کے ہزاروں طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر حشمت اللہ لودھی کے انتقال سے علم وادب کا ایک روشن باب بند ہو گیا ہے، میئرکراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں