اقوام متحد ہ نیوزی لینڈ حملوں میں مسلمانوں کی ہونیوالی شہادتوں نوٹس لے،انتخاب عالم سوری

پیر 18 مارچ 2019 21:08

اقوام متحد ہ نیوزی لینڈ  حملوں  میں مسلمانوں کی ہونیوالی شہادتوں نوٹس لے،انتخاب عالم سوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ اقوام متحد ہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں اور ان میں مسلمانوں کی ہونے والی شہادتوں نوٹس لے،واقعہ سے دنیا بھر میں مقیم مسلمان غیر محفوظ ہو گئے ہیں ۔انہیں تحفظ فراہم کرنا ان حکومتوں کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم سوری نے کہا کہ دنیا پھر میں مسلم ہوں یا غیر مسلم ان کو وہاں کے قوانین کے مطابق مذہبی لحاظ سے عبادت اوردیگر سرگرمیوں کی آزادی ہوتی ہے،لیکن اس طرح کے واقعات ملکوں کیلئے سیاہ داغ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا ایسے واقعات ،مذہبی وانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی دلیل ہیں ،انہوں نے کہا کہ واقعہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدنما داغ ہے ،نیوزی لینڈ مجرم کو سخت سزادے ،انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ میں واقعہ کے خلاف آواز بلند کرے۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں