پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی 9ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

پیر 18 مارچ 2019 22:26

پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی 9ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت سات شہروں میں 9 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا ہے۔اپ گریڈ ہونے والے ایکس چینجز میں پشاور کی خیبر ایکس چینج، اسلام آبادکی ترنول اور F-11 ایکس چینج، کراچی کی جوہر ایکس چینج، لاہور کی DHA اور مصری شاہ کا ایکس چینج، فیصل آباد کی CTX ایکس چینج، ملتان کی ممتاز آباد ایکس چینج اور گوجرانوالہ کی لوہیانوالہ ایکس چینج شامل ہیں۔

ٹرانسفارم کئے گئے نیٹ ورک کے تحت، پی ٹی سی ایل اب اپنے صارفین کو بہتر کئے گئے کاپر نیٹ ورک اور نئے فائبر نیٹ ورک سے تیز رفتار کنیکشنز فراہم کرسکتا ہے۔ نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت جن علاقوں کی ایکس چینجز اپ گریڈ کر دی گیئں ہیں وہاں سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیںاور صارفین کی جانب سے شکایات میں 32% تک نمایاں کمی آئی ہے کمپنی کی جانب سے ایکس چینجز سے ملحقہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں رہنے والے صارفین اب باآسانی آفیشل ویب سائیٹ کے ذریعے اپنی رہائیش سے متعلقہ ایکس چینج کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔ محمد انور قذافی ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، سلیز، پی ٹی سی ایل نے کہا :’’ پی ٹی سی ایل ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پرجیکٹ کے تحت مزید ایکس چینجز اپ گریڈ کرکے صارفین کو معیاری، تیز رفتار اور لا محدود انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

پاکستان کو ڈیجیٹلی کنٹکنڈ بنانے کی ہماری کوششوں کے ساتھ ساتھ ،کمپنی کی توجہ کا محورسروس کے معیار کو بہتر بنانا اور مجموعی طور پر نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ ہمارے صارفین اس سے مستفید ہوسکیں۔‘‘اس وسیع پروجیکٹ کے ذریعے پی ٹی سی ایل ملک بھر میں 100 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔NTP، پروگرام پی ٹی سی ایل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا محور صارفین ہیں ، اور پی ٹی سی ایل صارفین کو بہتر سروسز کی فراہمی اور نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں