ْوزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی کا کراچی میں نادرا کے صوبائی ہیڈآفس کا دورہ

چیئرمین نادرا اور ڈی جی نادرا سندھ نے وزیر مملکت کو دفاتر میں سہولیات کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا

پیر 18 مارچ 2019 22:50

ْوزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی کا کراچی میں نادرا کے صوبائی ہیڈآفس کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار آفریدی نے پیر کو کراچی میں نادرا کے صوبائی ہیڈآفس کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نادرا اور ڈی جی نادرا سندھ نے وزیر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں نادرا دفاتر میں سہولیات کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔کراچی سمیت اندرون سندھ نادرا کے نئے دفاتر کھولے جارہے ہیں ۔نادرا حکام نے بتایا کہ نادرا کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جارہی ہے۔ ون ونڈو سہولت کے ذریعے صارفین کا قیمتی وقت بچے گا۔ایک گھنٹے سے زائد کے دورانیے کو دس منٹ میں لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں