ّکراچی، حافظ نعیم الرحمن کا جہانداد کے چچا اور اریب احمد کے والد سے تعزیت کا اظہار

پیر 18 مارچ 2019 23:56

ّکراچی، حافظ نعیم الرحمن کا جہانداد کے چچا اور اریب احمد کے والد سے  تعزیت کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جہانداد کے چچا اور اریب احمد کے والد سے گھروں پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لیے دعائے مغفرت ، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دہشت گردی کی واردات ہے ۔

روزگار کے سلسلے میں مقیم اریب اور جہانداد سفاک دہشت گردکے حملے کا شکار ہوئے ، ناقابل تلافی نقصان اور دکھ کے ان لمحات میں پوری قوم نیوزی لینڈ میں شہید ہو نے والے Rافراد کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ لیاقت آباد کے رہائشی جہانداد کے چچا شاہد علی نے اس موقع پر بتایا کہ مقتول کئی سال قبل نیوزی لینڈ گیا تھا وہاں کی ایک کمپنی میں ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا اور بچوں کو اپنے ہمراہ نیوزی لینڈ لے جانے کے لیے 23مارچ کو اُسے پاکستان آنا تھا لیکن اس سے قبل ہی وہ دنیا سے رخصت ہو گیا ۔

(جاری ہے)

حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی اور حکومت پر زور دیا کہ شہداء کے اہل خانہ سے میتوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھر پور تعاون کرے۔ اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، نصرت اللہ ، محمود حامد ،حسین عباس مدنی، معین عباس مدنی،جاوید احمد خان، اسحاق تیموری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں