تاریخ ساز لمحہ‘ اینگرو نے کامیابی سے 330میگا واٹ پاور پلانٹ کو تھر کول سے منسلک کردیا
اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈنے ملکی تاریخ میں پہلی بارتھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرکے کامیابی سے نیشنل گرڈ میں پمپ کردی اینگرو انرجی لمیٹڈ کی ملکیتی کمپنی اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ (EPTL)کے تھر بلاک IIمیں660میگا واٹ پاور پلانٹ کے 330میگاواٹ کے پہلے یونٹ نے کام کرنا شروع کردیا
منگل 19 مارچ 2019 12:31
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی کے الیکٹران کو پیدا کیا گیا ہے۔ تھر میں 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر نے ملک کے انرجی کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کردیا ہے جو پاکستان میں توانائی کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے بجلی کی پیداوار کیلئے غیر ملکی ایندھن پر پاکستان کے انحصار کو ختم کردے گا۔
کمپنی سے جارے اعلامئے کے مطابق اینگرو پاور جین تھر لمیٹڈ (EPTL) چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبوں میں سے ہے جس نے اپریل 2016میں فنانشل کلوز کے بعدمقامی کوئلے سے چلنے والے 660میگاواٹ پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا۔اس منصوبے میں چائنا مشینر ی انجینئرنگ اور ایچ بی ایل اینگرو پاور جین لمیٹڈکے اہم شراکت دار ہیں۔اینگر پاور جین تھر لمیٹڈ بجلی کی پیداوار کیلئے سالانہ 3.8ملین ٹن کوئلے استعمال کرے گی جواس کو سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی کے 330میگاواٹ کے دونوں یونٹس جون 2019میں کمرشل آپریشن شروع کردیں گے۔اینگرو انرجی کے دونوں منصوبوں مائننگ اور پاور پراجیکٹ سے ملک کو اوسطاً1.6ارب ڈالر کے قیمتی زرِ مبادلہ کی سالانہ بچت ہوگی ۔660میگاواٹ پاور پلانٹ میں کوئلے کو جلانے کیلئے کمپنیCirculating Fluidized Bed(CFD)کا استعمال کرے گی۔کمرشل آغاز کے بعد پلانٹ 282کلومیٹر طویل اور500کلوواٹ کی ڈبل کواڈبنڈل ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے مٹیاری میں موجود نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردے گا۔ اس موقع پر اینگرو کارپوریشن کے صدر غیاث خان نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا آغاز پورے پاکستان کیلئے فخر کا باعث ہے۔اینگرو کی یہ کاوش ایک دہائی پر مشتمل ہے جب ہم نے اس منصوبے کیلئے 2009پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا آغاز کیا۔ 660میگا واٹ کے پہلے یونٹ کی نیشنل گرڈ سے منسلکی قومی اہمیت کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل اینگرو کی انجینئرنگ ایکسلنس کیلئے ایک امتحان ہے جو مستقبل میں ملکی توانائی سیکیوریٹی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر اینگرو انرجی لمیٹڈ اور اینگروپاور جین لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ظفر سید نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے اینگرونے نہ صرف تھر کے وعدے کو پورا کیا ہے بلکہ تکنیکی اعتبار سے اس تصور کا عملی مظاہر ہ کیا ہے کہ تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر توانائی کی پیداوار کیلئے موزوں ہیں جو نہ صرف ملک کیلئے دور رس اقتصادی فوائد لا سکتے ہیں بلکہ درآمدی ایندھن پر ملکی انحصار کو کم کرسکتے ہیں۔میں اس موقع پر اپنے شراکت داروں اور اسپانسرز کا نہات مشکور ہوں جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے یونٹ کے گرڈ سے منسلک ہونے سے ہم نے نہ صرف قوم سے کیا ہواوعدہ پورا کیا ہے بلکہ تھر کول منصوبوں جن میں مائننگ اور پاور پلانٹ شامل ہیں کی حتمی کمیشننگ جو جون2019میں متوقع ہے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوالفضل رضوی نے کہا کہ میں EPTLکی مینجمنٹ کوپہلے یونٹ کو کامیابی کے ساتھ منسلک کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے پہلے ہی EPTLپلانٹ کو کوئلے کی ترسیل شروع کررکھی ہے ۔ اب ہم پاکستان کو اقتصادی اور توانائی کے طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنی ترسیل کو مزید بہتر بنائیں گے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کراچی ،آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایکشن،جرائم میں ملوث34افسران و اہلکار معطل
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد