آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور

سابق صدر نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا‘سندھ ہائی کورٹ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 مارچ 2019 15:01

آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ۔2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونے اور 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے. سابق صدر کی جانب سے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا تھا. تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں بہن بھائی وکلا اورجیالوں کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ پہنچے.

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو تفتیش کے لئے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا. آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے ضمانت کی3درخواستیں دائرکی گئی تھیں، دو درخواستیں آصف زرداری کی جانب سے دائر کی گئیں. آصف زرداری نے جعلی بینک اکاﺅنٹس اور پارک لین اپارٹمنٹ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی جبکہ فریال تالپور کی جانب سے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی.

سماعت کے بعد آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج آصف زرداری کی جانب سے 2 درخواستیں دائر کی تھیں ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت لی ہے ، آصف زرداری کو 20 مارچ کو اسلام آباد بلایا گیاہے ، ضمانت کیلئے 10 لاکھ کے مچلکے دیے ہیں. فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہم رول آف لا پر یقین رکھتے ہیں، نیب اسلام آباد کی جانب سے ہمیں کوئی سوالنامہ نہیں ملا.

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے نیب میں طلبی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، نجی کمپنیوں کے لین دین کے معاملے پر نیب مداخلت نہیں کرسکتا، نیب کوگرفتار کرنے سے بھی روکاجائے. نیب کا مو¿قف ہے دونوں باپ بیٹے پارک لین اسٹیٹ کمپنی کے پچیس پچیس فیصد شیئر ہولڈرز ہیں. یاد رہے نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو کل پارک لین کرپشن معاملے پرطلب کررکھاہے.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں