بلاول بھٹو زرداری کی تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر مسرت کا اظہار ،قوم کو مبارکباد

بدھ 20 مارچ 2019 00:11

بلاول بھٹو زرداری کی تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر مسرت کا اظہار ،قوم کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول پاور پلانٹ فعال ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔ تھر کے کوئلے سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی۔

سندھ کی عوامی حکومت نے جو کہا تھا، وہ کرکے دکھا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پر شب و روز کام کرنے والے انجنیئرز اور دیگر اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں، جبکہ اتنی بڑی اور تاریخی کامیابی پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی جانب سے سندھ کے فنڈز سے غیرقانونی طور 120 ارب روپے کی کٹوتی کے بعد صوبائی حکومت معاشی بحران کا شکار ہے اور تھرکول سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مشکل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومتِ سندھ کا کارنامہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں