بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے، میکال ذوالفقار

میکال ذوالفقارکی پاکستانی فلم’’شیردل‘‘پرسوں 22 مارچ کو ریلیز کی جائے گی بھارتی پاکستانی فنکاروں کو مشکلات میں دھکیل کر اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔، پاکستانی اداکار

بدھ 20 مارچ 2019 11:05

بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے، میکال ذوالفقار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتیوں کی پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کا منفی اورغلط استعمال کرتا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں اپنے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پہلے پاکستانی فنکاروں کا منفی اور غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر انہیں آلہ کار بناکر مشکلات میں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔

میکال ذوالفقار نے کہا جب میں نے فلم ’’بے بی‘‘ سائن کی اس وقت میں نے خصوصی طور پر پوچھاتھا کہ کیا یہ فلم اسلام اور پاکستان مخالف ہے تب فلم میکرز نے کہا نہیں بلکہ فلم میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ میں فلم کے پہلے حصے میں نہیں تھا مجھے فلم کے اسکرپٹ سے متعلق کوئی اندازہ نہیں تھا تاہم جب فلم ریلیز ہوئی تب مجھے حقیقت کا علم ہوا، اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف پاکستانی فلموں میں کام کروں گا اس کے علاوہ ہمیں بھارت میں وہ عزت بھی نہیں دی جاتی جس کے ہم حقدار ہیں۔

(جاری ہے)

میکال ذوالفقار نے کہا بھارتی ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو مشکلات اورتنازعات میں دھکیل دیتے ہیں، وینا ملک کی مثال ہی لے لیجئے جب ان کا فوٹوشوٹ ریلیز ہوا وینا ملک تنازع کا شکار ہوگئی تھیں اور ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔ میکال ذوالفقار نے مزید کہا مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور اپنے ملک میں کام کرنا پسند ہے جہاں مجھیاپنے چاہنے والوں سے بے حد عزت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار بھی دیگر پاکستانی فنکاروں کی طرح بھارت میں کام کرچکے ہیں تاہم وہ فواد خان اورماہرہ خان کی طرح شہرت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ میکال ذوالفقارکی پاکستانی فلم’’شیردل‘‘پرسوں 22 مارچ کو ریلیز کی جائے گی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ ارمیناخان اور حسن نیازی اہم کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں