کراچی،سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کے جعلی الاٹمنٹ کا معاملہ، اینٹی کرپشن نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

بدھ 20 مارچ 2019 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ٹھٹھہ کی تحصیل کھکھر ہالا میں سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی کے جعلی الاٹمنٹ کا معاملہ، اینٹی کرپشن نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں نجی زرعی اراضی جعلی ناموں پر نام منتقل کرنے کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ ریونیو کے ملازم رفیق خاصخیلی نے جعلسازی سے نجی زرعی اراضی اپنے نام کی، بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد ریکارڈ جلا کر جعلسازی کی گئی، موجودہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے جعلسازی کی تصدیق کی، زرعی زمین کے اصل مالک خیر بخش جوکھیو ہیں، محکمہ ریونیو کے رفیق خاصخیلی نے جعل سازی سے زرعی اراضی اپنے نام کی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف جلد اینٹی کرپشن کورٹ حیدر آباد چالان جمع کرا دیا جائے گا،، درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،، درخواست میں اینٹی کرپشن کو فریق بنایا تھا درخواست گزار کے مطابق اینٹی کرپشن کو شکایت کی لیکن کارروائی نہیں کی، دونوں ملزم رفیق خاصخیلی اور ان کے والد خمیسو خاصخیلی ضمانت پر آزاد ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں