یو بی جی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر معاشی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا،ایس ایم منیر

وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی ملک بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ہم انکی اس جدوجہد میں شریک ہیں یو بی جی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب ، خالدتواب،سینیٹر الیاس بلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،گلزارفیروز ودیگر کی شرکت

بدھ 20 مارچ 2019 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا کہ ہے کہ یو بی جی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر معاشی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیںمتحد رہ کر ہی ملکی ترقی وخوشحالی اور کاروباری برادری کے مفاد میں کاموں کو جاری رکھنا ہوگا ، ہم ایف پی سی سی آئی کو مضبوط کرنے کیلئے آئے تھے اور ہمیں اس مقصد میں کامیابی ملی ہے،گزشتہ پانس سال کے دوران ہمارے تمام ہی صدور نے توقعات سے زیادہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کیلئے جدوجہد کی ،ہمیں یو بی جی سے منتخب تمام صدور ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی پر فخر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) سندھ کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسندھ کی کورکمیٹی کے چیئرمین خالد تواب،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سینیٹر الیاس احمدبلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،طارق حلیم،ملک خدا بخش،نقی باڑی،شاہین الیاس سروانہ،عبدالرحیم جانو،شاہنوازاشتیاق،عرفان سروانہ،نوراحمد خان، عبدالسمیع خان،اکرام راجپوت،ناہیدمسعود، اختیار بیگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں ہونے والے انتخابات میں اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کو عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا لیکن اس کے باوجود یہ شکست خورد ہ عناصر کاروباری برادری کی مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں،یہ وہی لوگ ہیںجنہوں نے ایف پی سی سی آئی کو کنگال بنادیا تھا اور ملازمین کا پرویڈنڈفنڈز تک ہڑپ کرگئے تھے مگر ہم نے 5سال میں فیڈریشن کے خالی خزانے کو بھردیاہے شائد اسی لئے اپوزیشن ایک بار پھر یہ خزانہ ہڑپ کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے لیکن فیڈریشن کی اپوزیشن کی مثال ایسی بلی کی مانند ہی ہے جسے خواب میں صرف چھیچڑے ہی نظر آتے ہیں ،ہم اب اپوزیشن گروپ کوفیڈریشن میںلوٹ مارنہیں کرنے دیںگے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط معاشی ملک بنانے کی جو جدوجہد کررہے ہیں ایف پی سی سی آئی انکی اس جدوجہد میں شریک ہے،ہمیں یقین ہے کہ عنقریب پاکستان سے برآمدات میں تیزی آئے گی اور ہمارا ملک ایشیائی ٹائیگر بنے گا۔اس موقع پر خالدتواب نے کہا کہ یو بی جی کی ملک گیر بڑھتی ہوئے مقبولیت کے باعث اپوزیشن اب صرف بڑھکیں ہی مار سکے گی کیونکہ ان کے پاس بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے اورملک بھر کے تجارتی نمائندے ماضی میں انکے فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کے ایک ایک عمل سے بخوبی واقف ہیں۔

یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروزنے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے تمام لیڈران پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر تجارت وصنعت کی ترقی اور معاشی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،یو بی جی اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے، ہم پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ کام کریں گے تاکہ ہمارے لیڈر ایس ایم منیر کے کاندھوں پر بوجھ کم ہوسکے ۔یو بی جی سندھ کورکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور سندھ کے تاجررہنمائوں کو بعض ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں